مہنگائی کا راج، گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ملک میں مہنگائی کے دباؤ کے باعث گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران ان اشیاء کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلا خوردنی تیل 510 روپے فی کلو یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کھلے گھی کی قیمت 470 روپے فی کلو سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مختلف برانڈز کے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن کے نرخ 580 روپے سے بڑھ کر 620 روپے فی لیٹر تک جا پہنچے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

close