لاہور (آئی این پی): لاہور میں برائلر گوشت، زندہ مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، جس کے بعد شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 21 روپے اضافے کے بعد 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ زندہ برائلر مرغی 15 روپے اضافے کے بعد 348 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 235 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ سے 15 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






