گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی: سندھ میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آٹا چکی مالکان کے مطابق مارچ اور اپریل میں 100 کلو گندم کی بوری 7 ہزار 800 روپے میں فروخت ہو رہی تھی، جو جولائی میں بڑھ کر 11 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کے باعث آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جس کے بعد 135 روپے فی کلو فروخت ہونے والا آٹا اب 145 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close