اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 71.88 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 75.70 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67.30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملا تھا۔
گزشتہ جمعے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے باعث اب آئندہ قیمتوں کے تعین سے قبل ملک بھر میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کرے گی یا نہیں۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین صرف خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز، درآمدی لاگت، شرح مبادلہ اور دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان زیادہ ہے، جبکہ کسی بڑی کمی کے امکانات نسبتاً کم دکھائی دیتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






