َملک بھر میں کس دن کو بینک بند رہیں گے؟ اعلان ہو گیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے باعث اسٹیٹ بینک سمیت ملک بھر کے تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ روز بینکاری خدمات اور پبلک ڈیلنگ معطل رہے گی، تاہم تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے اور اندرونی دفتری امور انجام دیں گے۔

اعلامیے میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی بینکاری ضروریات اور مالی معاملات کی منصوبہ بندی یکم جولائی کی تعطیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close