کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار، سونا فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا۔
عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیریقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 676 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 859 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 77 سینٹس کے اضافے سے 44 ڈالر 28 سینٹس کی سطح پر آگئی۔
اضافے کے باعث فی تولہ چاندی کی قیمت 277 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 238 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 206 روپے کی سطح پر آگئی۔






