ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کے باعث متبادل توانائی کی جانب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ایسے میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں بھی سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے تحت عالمی سطح پر سولر سیلز کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اب استحکام آنا شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث پاکستانی صارفین کیلئے سولر توانائی کا حصول پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان اور سستا ہوگیا ہے۔پاکستانی کرنسی کے حساب سے عالمی سولر سیلز کی قیمت تقریباً 13 روپے 50 پیسے فی واٹ تک پہنچ چکی ہے، جسے ماہرین توانائی ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






