سندھ کے 9 اضلاع کی 13 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے 9 اضلاع میں 13 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 17 مئی کو ہوں گے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، حیدر آباد، جامشورو، دادو، سجاول سمیت 9 اضلاع میں پولنگ ہو گی۔ 5 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 2 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ہو گا، جنرل وارڈ ممبر کی 4 نشستوں پر بھی پولنگ ہو گی۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 73 پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں، جن میں سے 59 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضمنی انتخابات میں 98 ہزار 808 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






