سونے کی قیمتوں میں 13ہزار سے زائدکی کمی، خریداروں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں 13ہزار سے زائدکی کمی، خریداروں کیلئے بہت بڑی خوشخبری۔۔۔۔ پاکستان میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار پچاس روپے کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار 600روپے ہو گئی ۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار758 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 1680 روپے ہو گئی ہے ۔ 3 روزکے دوران سونا 13 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے ۔

close