ڈالر 165پر۔۔؟ پاکستانیوں کو خوش کر دینے والی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)کرنسی ڈیلرز کے نمائندہ اور چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی سعودی عرب کے ڈیپازٹس اور موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کے اعلان کا مثبت اثر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدھ تک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کل چار روپے تک کی کمی آچکی ہے جو کہ بہت بڑی پیش رفت ہے۔ملک بوستان کے مطابق ’اگر آئی ایم ایف سے بھی اچھی خبر مل گئی تو ایک ڈالر کی قیمت 165 روپے تک بھی آسکتی ہے۔‘انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 172.26 روپے تھی جس میں کاروبار کے اختتام تک 61 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 171.65 روپے پر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 45 ہزار 946 پوائنٹس پر تھا جس میں دن بھر اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہا ، مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 46 ہزار 127 پوائنٹس تک ہوا جس کے بعد پھر واپسی شروع ہو گئی اور انڈیکس اس وقت 164 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 110 پوائنٹس پر ہے ۔

close