حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی، سعد رفیق نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی

لاہور ( آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومتی وزرائ￿ کے بیان ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے، ایک دوسرے کے بیانات کی تردید کر رہے ہیں، حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت خود ہی گرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے حکومتی وزرا کے متضاد بیان پر بھی نقطہ چینی کی۔ خواجہ سلمان رفیق

نے ڈینگی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرار دے دیا۔ادھر احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت جج نسیم احمد ورک نے کی۔ خواجہ برادران نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی تاہم نیب ا?رڈینس میں گواہ کے بیان کی ریکارڈنگ کے معاملے پر صورتحال واضح نہ ہونے پر ریفرنس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے ا?ئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

close