//

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کو سہنسہ میں بڑی سیاسی کامیابی، سابق ممبر کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی برادری سمیت پارٹی میں شامل

سلام آباد: پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے کوٹلی کے انتخابی حلقہ *ایل اے 11 سہنسہ* میں اہم سیاسی کامیابی حاصل کر لی۔ سابق ممبر کشمیر کونسل اور مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما *سید غلام رضا نقوی* اپنی برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، جس سے حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار *چوہدری محمد اخلاق* کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی۔

شمولیت کی تقریب زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل *سید نیر حسین بخاری* نے سید غلام رضا نقوی کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب *سردار سلیم حیدر، گورنر خیبر پختونخوا **فیصل کریم کنڈی، پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر **چوہدری محمد یسین، سینئر رہنما **چوہدری محمد ریاض، پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر **خواجہ کلیم، ڈی جی پولیٹیکل افیئرز **عامر ذیشان جرال، پولیٹیکل اسسٹنٹ **سید عزادار حسین کاظمی، **سید ذوالفقار حسین شاہ، **پروفیسر خادم حسین شاہ، **سید ذوالفقار حسین ایڈووکیٹ، **سید ضمیر حسین شاہ، **اسرار حسین شاہ، **افضل حسین شاہ، **سید محمد علی نقوی، ریٹائرڈ **کیپٹن غلام حسنین* سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تقریب کے شرکاء نے سید غلام رضا نقوی کی شمولیت کو پیپلز پارٹی کے لیے اہم سیاسی پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے حلقہ ایل اے 11 سہنسہ میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آئندہ انتخابات میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close