//

دھمکیوں سے ہرگز نہیں کھلے گی‘ ایران کا آبنائے ہرمز سے متعلق دوٹوک اعلان

ایران کا آبنائے ہرمز سے متعلق مؤقف، جنگ یا دباؤ سے راستہ نہیں کھلے گا: ایرانی فوج

ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو جنگ یا کسی بھی قسم کی دھمکی کے ذریعے دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

ایرانی فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو عالمی قوانین اور دیگر اقوام کے وقار کا احترام کرنا ہوگا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی بیرونی مداخلت یا طے شدہ معاہدوں کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم کے مطابق ایران نے ایک معاہدے کے تحت 60 روز کے لیے ٹول فری آمد و رفت کی اجازت دی تھی، تاہم ان کا الزام ہے کہ امریکا نے اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی راستہ بنانے کی کوشش کی، جسے ایران قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر لانے کا راستہ امریکا کی جانب سے ایران کے حقوق کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک کے قومی مفادات اور حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close