مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صدر آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں۔

پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔