جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم کور ممبر شوکت نواز میر گرفتار

دھیرکوٹ: آزاد کشمیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم کور ممبر شوکت نواز میر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شوکت نواز میر مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں دھیرکوٹ کی حدود میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ایس ایس پی مظفرآباد ریاض مغل نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت نواز میر کو دھیرکوٹ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close