راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
علیمہ خان نورین نیازی کے ہمراہ ایس ایچ او زاہد ظہور کے پاس پہنچیں اور جیل حکام سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سوشل میڈیا پر نورین نیازی کی ملاقات سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایس ایچ او سے کہا کہ جیل حکام سے رابطہ کر کے بتایا جائے کہ ملاقات کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور دیگر مطالبات بحال نہ کیے گئے تو وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






