آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے آزاد جموں و کشمیر آنے والے افراد کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 09 جون کی احتجاجی کال کے پیش نظر 05 جون سے 20 جون 2026 تک آزاد کشمیر میں سفر اور داخلے سے اجتناب کیا جائے تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکومت کی جانب سے اس وقت آزاد کشمیر میں سیاحت و دیگر مقاصد کے لیے موجود افراد سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ 05 جون کی شام تک آزاد کشمیر کی حدود چھوڑ دیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






