دو بڑے لیڈرز آمنے سامنے! فیصل ممتاز راٹھور اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کے پیچھے کا اصل سیاسی پلان کیا ہے؟

اسلام آباد (پی آئی ڈی): آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر اور خطے کی مجموعی صورتحال، مسئلہ کشمیر کی تازہ پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی، بین الصوبائی روابط کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر بنانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی، سابق مشیر حکومت مرتضیٰ درانی اور راحیل ملک بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close