آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا یوٹرن؟ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کارکنوں کو الٹی میٹم دے دیا

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نئیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی اور صدر ریاست کے کوآرڈینیٹر حنیف کھٹانہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور مختلف حلقہ جات میں پارٹی کی سیاسی پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختصر عرصے میں عوامی فلاح و بہبود، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے جس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی اور نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق اور اداروں کے استحکام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی اپنی کارکردگی، عوامی اعتماد اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی بنیاد پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھیں اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو گھر گھر پہنچائیں۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل، گڈ گورننس کے فروغ اور ریاست بھر میں جاری ترقیاتی عمل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close