اسلام آباد
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پاکستان اور برطانیہ کے معروف قانون دان ،مشہور سیاسی رہنماء محمد تاج مغل نے منور مغل کے ہمراہ ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال ،وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی اور پی ایس صاحبزادہ یونس بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران باہنی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز، مؤثر اور نتائج پر مبنی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور روزگار کے مواقع کی فراہمی حکومت کے اہم اہداف ہیں، اور ان شعبوں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے اور ہر منصوبے کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا رہی ہے۔سیاسی استحکام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پائیدار ترقی کے لیے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو چاہیے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی مفاد اور ریاستی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکالمے اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ گڈ گورننس، میرٹ کی بالادستی اور قانون کی عملداری حکومت کے بنیادی اصول ہیں، اور انہی اصولوں کی بنیاد پر آزادکشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادکشمیر بیرونِ ملک کشمیری قیادت کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔اس موقع پر محمد تاج مغل نے وزیراعظم کے ترقیاتی اور عوام دوست اقدامات کو بے حد سراہا انہوں نے کہا کہ آپ کا جذبے اور لگن سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس نے خطے میں مثبت تبدیلیاں لائی ہیں اور لوگوں کا اعتماد سیاسی نظام پر بحال ہوا ہے۔محمد تاج مغل نے وزیراعظم کو دورہ برطانیہ اور میرپور کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کر لی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






