راولپنڈی (پی آئی ڈی) 18 مئی 2026ء
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور نظامِ عدل کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر گڈ گورننس، شفافیت اور عوام کو فوری و سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ بار آمد پر صدر بار سردار ملک ساجد اعوان، قائمقام جنرل سیکرٹری احسن سلیم منج اور وکلاء نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، صدر ہائیکورٹ بار سعید یوسف ایڈووکیٹ، اسرار عباسی ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعظم کو سووینیئر اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






