وزیراعظم آزاد کشمیر کا الطاف حسن قریشی کے انتقال پر افسوس

اسلام آباد.
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سینئر صحافی، دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی ایک مدبر صحافی، باوقار دانشور اور قومی فکر کے امین تھے۔ انہوں نے اپنی تحریروں، صحافتی خدمات اور فکری رہنمائی کے ذریعے پاکستان میں صحافت اور علمی و ادبی روایت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اردو ڈائجسٹ کے ذریعے انہوں نے نسلوں کی فکری تربیت کی اور قومی شعور کو بیدار کرنے میں قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کی وفات سے صحافت اور علم و ادب کے شعبے میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے مدتوں پُر نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close