ہم جا نہیں رہے، ہم آ رہے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

باغ ( پی آئی ڈی ) 11مئی 2026
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ، پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی نوید بنے گا ، باغ میں آج معرکہ حق کی یاد میں پاکستان زندہ بعد ریلی خوش آئند امر ہے ، عوام کا یہاں موجود ہونا ان کی پاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے بے پناہ محبت کا ثبوت ہے گزشتہ سال مئی میں ہونے والا معرکہ حق دراصل باطل اور حق میں تفریق کا اعلان تھا ، گزشتہ سال مئی میں بھارت نے سازش کی ، جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا ، اس نازک دور میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی، پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں کو دفاع وطن پر خراج تحسین پیش کرتا ہون ، شہدا معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہدا کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ، معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ہے ، سفارتی محاز پر بھی بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے ، جب حکومت ملی تو ریاست کے حالات تلخ تھے ، عوام کا اعتماد نظام سے ختم ہو چکا تھا ، ہم نے عوام کا اعتماد نظام پر بحال کیا ، سات ماہ کسی بھی حکومت کا ہنی مون پریڈ ہوتے ہیں اگر موقع ملاتو ریاست کے وسائل استعمال کر کے دو سال میں ریاست کو اس سطح تک لے جاسکتے ہیں کہ ہر عام آدمی خوشحال ہوگا ، ہم نے ایڈہاک ملازمین ، ملازمین کے سلیکشن بورڈ ز ، ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات ااٹھائے ، ہم نے باغ میں تین پل ، ہائی سکولز میڈل سکولز اور سڑکات دیں ، ہماری نیت صاف تھی ، آج چھتیس سال کے بعد والد مرحوم کے اعلان کیے گے پل کا سنگ بنیاد رکھا ہے، باغ کے لیے سیڑھی بریج اور سوانج بریج کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے شرقی باغ / ریڑہ میں پاکستان زندہ باد جلسہ عام سے خطاب میں کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سماہنی کے دورہ کے موقع پر تیرا سے بیس من پتیاں ہم پر کل شام نچھاور کی گئیں ، چھے ماہ کی حکومت نے تاؤ بٹ سے لے کر بھمبر تک خدمت کا مشن شروع کیا ہم نے بوجھ اٹھایا اور عوام کا اعتماد بحال کیا ، شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے ، ہم نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم جا نہیں رہے ہم آرہے ہیں ، ہمارا مقابلہ غربت اور افلاس سے ہے ، ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close