افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے باغ میں عظیم الشان ریلی

باغ ( پی آئی ڈی) 11 مئی 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں عظیم الشان “پاکستان زندہ باد” ریلی۔ شدید بارش کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔باغ سے ریڑہ تک نکالی گئی ریلی میں شاندار عوامی جوش و خروش دیدنی تھا، سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل بڑے قافلے نے وزیراعظم کا استقبال کیا ،“پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ اس موقع پر پاکستان اور افواجِ پاکستان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، سردار قمرالزمان، وزیر حکومت سردار ضیاء القمر، مشیر حکومت احمد صغیر، ممبر کشمیر کونسل عدنان سیاب بھی ریلی میں شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close