*دو روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2100 روپے سستا*
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 2100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے اور 10 گرام سونا 1800 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر کمی سے 4174 ڈالر پر آ گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کمی سے 6532 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب برینٹ خام تیل 1.37 ڈالر کمی سے 103.35 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 1.30 ڈالر کمی سے 90.55 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔






