افسوسناک خبر ، مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم ، بڑا نقصان

*ترکی: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی*

 

ترکی کے مغربی صوبے مانیسا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ حادثہ بورسا اور ازمیر کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔

 

وزیر داخلہ مصطفیٰ چیفتچی کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ ترک میڈیا کے مطابق بس اور ٹرک کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔