*خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع*
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی، جس میں اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔
قرار داد کے متن کے مطابق ایمرجنسی کا نفاذ آئینی تقاضوں سے متصادم ہے اور اس وقت صدر کی جانب سے آئینی اطمینان موجود نہیں تھا۔ اس میں صوبائی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت وجوہات اور ریکارڈ پارلیمنٹ میں پیش کرے، صدر اور وفاقی حکومت فیصلہ واپس لیں اور ایمرجنسی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔






