اہم پی ٹی آئی ممبرانِ اسمبلی سمیت200افراد کیخلاف مقدمہ درج

*سوات: پی ٹی آئی احتجاج پر مقدمہ درج، 200 افراد نامزد*

 

سوات میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر تھانہ سیدو شریف میں گزشتہ ماہ کمشنر ملاکنڈ اور ڈی آئی جی دفتر کے سامنے احتجاج پر درج کی گئی۔

 

مقدمے میں ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی، سہیل سلطان، فضل حکیم یوسفزئی، علی شاہ خان، اختر خان اور حمید الرحمان سمیت 200 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ سرکاری افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور سڑک بند کی گئی۔