طلال چوہدری کی سہیل آفریدی کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق

*طلال چوہدری کی سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق*

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق کر دی۔

 

رائٹرز سے گفتگو میں انہوں نے کہا جن کے خلاف الزامات ہیں ان کے مقدمات عدالت میں چلیں گے، جن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

 

ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں پر پابندی اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلہ محدود کر دیا گیا تھا۔ وفاق نے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت صوبائی کابینہ تحلیل اور اسمبلی کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل ہو گئے ہیں۔