پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق، کون کون شامل ؟ جانئے

*کے پی: پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق*

 

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پولیس نے سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

 

پولیس کا مؤقف ہے کہ رہنماؤں کو ان کی اپنی حفاظت اور امن و امان کے پیش نظر تحویل میں رکھا گیا ہے، اب تک کسی کو باقاعدہ گرفتار نہیں کیا گیا۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اکرام کھٹانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور دیگر سینئر رہنماؤں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔