بجلی بل میں کئی اقسام کے ٹیکس صارفین سے وصول کیے جاتے ہیں تاہم اگر آپ بل میں انکم ٹیکس استثنیٰ چاہتے ہیں تو یہ کام کریں۔
کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے بجلی بلوں میں صارفین سے متعدد اقسام کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ ٹیکس سے استثنیٰ چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک انتہائی آسان طریقہ ہے، جس پر عمل کر کے آپ کو ٹیکس چھوٹ مل سکتی ہے۔
سب سے پہلے آپ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ ke.com.pk پر وزٹ کریں۔ اس کے بعد “update Customer Details” پر کلک کریں۔
اگلے مرحلے میں اپنا اکاؤنٹ نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر اس میں درج کریں۔
آخر میں Submit آپشن پر کلک کریں اور آپ کی اپ ڈیٹ مکمل ہو جائے گی۔
اس آسان طریقے پر عمل کر کے اہل صارفین کے الیکٹر کے بل میں 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کر سکیں گے۔






