خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
وفاق نے 11 اکتوبر کے ایمرجنسی اعلان کی مدت کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی جس کی روشنی میں آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں پاک فوج کےدستوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
کےپی میں پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان ومال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ ہے۔
حکم نامہ کے مطابق کےپی میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی، گورنر کےپی جی ایچ کیو کی مشاورت سے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے۔
گورنر راج
صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی سمری پر دستخط کیے۔






