دفعہ 144 نافذ، بڑی پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان خان نے دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں پابندیاں عائد کر دیں۔

ضلع ہنگو کے ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور عوامی مقامات پر غیر مجاز اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور پابندی 30 دن تک برقرار رہے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔