وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹے اور گندم کے نرخ میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم مہیا کرنے کا سخت حکم جاری کیا۔
اس موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
فلور ملوں کے لیے سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا فلور ملوں کو 3,800 روپے فی من ملنے والی گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی اور کہا پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔






