*کے پی میں گورنر راج کے بعد انتظامی اقدامات، تعلیمی ادارے بند*
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے اگلے روز امن و امان کے پیش نظر مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
پشاور میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، تاہم بی آر ٹی سروس بدستور بند، ریڈ زون سیل اور مختلف مقامات پر کنٹینرز اور سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ پشاور سمیت مردان، چارسدہ، لوئر دیر، سوات، ڈی آئی خان اور لکی مروت میں آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔
پشاور، کوہاٹ اور ڈی آئی خان بورڈز نے آج سے شروع ہونے والے امتحانات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون اور جی ٹی روڈ کھلی ہیں، سوات ایکسپریس وے بحال ہے جبکہ ایم 14 بارش کے باعث جزوی بند ہے۔ ہنگو میں دفعہ 144 نافذ کر کے 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے۔






