معروف اینکر اقرار الحسن کو گرفتار کر لیا گیا

*معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور میں گھر سے گرفتار کیے جانے کا دعویٰ*

 

معروف ٹی وی اینکر اور پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

 

اہلیہ فرح اقرار کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع گھر میں داخل ہوئے، جن کے بیجز پر NCCIA درج تھا اور ان کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی تھیں۔ اہلکار موبائل فون، لیپ ٹاپ، DVR اور CCTV فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

 

پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بازیابی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ اینکر وسیم بادامی نے بھی گرفتاری کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔

 

تاحال گرفتاری کی وجوہات یا مقدمے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور حکام کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔