پراسرار موت، کوئی خطرناک بیماری پھیل رہی ہے؟ تشویشناک خبر سامنے آ گئی

*سائبیریا میں خاتون لیب ورکر کی پراسرار ہلاکت، وجہ معلوم نہ ہو سکی*

 

سائبیریا میں تحقیقی مرکز کی خاتون لیب ورکر کی پراسرار ہلاکت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، عالمی ادارہ صحت بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

 

ڈبلیو ایچ او اور روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طاعون کے پھیلاؤ کے شواہد نہیں ملے۔ 28 سالہ خاتون 2 اکتوبر کو بیمار ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، جو طاعون پر تحقیق کرنے والے مرکز میں کام کرتی تھیں۔

 

ڈبلیو ایچ او کے مطابق خاتون اور اس کے رابطے میں آنے والے افراد میں طاعون کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور بیماری کے ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کے شواہد بھی نہیں۔ تاہم موت کی حتمی تشخیص نہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔ واقعے کے بعد احتیاطاً تقریباً 200 افراد کو قرنطینہ کیا گیا تھا۔