افسوسناک خبر ، کشتی کو خوفناک حادثہ، سیکڑوں افراد مارے گئے

*جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 ہلاک*

 

افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں الٹنے سے 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

میڈیا کے مطابق کشتی میں تقریباً 350 افراد سوار تھے جن کا تعلق زیادہ تر ایتھوپیا سے تھا۔ حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب اوباک ساحل کے قریب پیش آیا۔ 80 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 84 تاحال لاپتہ ہیں، سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ابتدائی طور پر ملنے والی 109 لاشوں میں 52 مرد، 42 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ آئی او ایم کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک 1 لاکھ 78 ہزار ایتھوپیائی مہاجرین جبوتی پہنچے ہیں۔