روبوٹ یا انسان؟ ٹرمپ کے ساتھ کھڑی ’پراسرار خاتون‘کون؟ حقیقت سامنے آگئی

*وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ نظر آنے والی ‘پراسرار خاتون’ کون ہے؟*

 

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سرخ لباس میں نظر آنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ‘روبوٹ’ اور ‘خلائی مخلوق’ جیسے نام دینا شروع کر دیے۔

 

یہ 62 سالہ خاتون دراصل ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے سی ای او مائیکل ڈیل کی اہلیہ سوزن ڈیل ہیں، جو 7 اکتوبر کو بچوں کے لیے مالی معاونت کے منصوبے کے سلسلے میں شوہر کے ہمراہ اوول آفس پہنچی تھیں۔

 

منصوبے کے تحت 6 ارب 25 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جس سے ڈھائی کروڑ بچوں کے اکاؤنٹس میں فی کس 250 ڈالر جمع ہوں گے۔ تقریب کی ویڈیوز کے بعد توجہ منصوبے کے بجائے سوزن کے چہرے اور تاثرات پر مرکوز ہو گئی اور انہیں طنز و مذاق کا سامنا کرنا پڑا۔