ای بائیک اسکیم رجسٹریشن سے متعلق وزیر اعلیٰ کیجانب سے اہم ہدایات جاری

*پنجاب ای بائیکس اسکیم – 6 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول*

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم ای بائیکس اسکیم کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پورٹل پر 13 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد نے حتمی درخواستیں جمع کروائیں۔ اسکیم کے تحت سود اور انشورنس کی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

 

انتظامیہ کے مطابق تصدیق اور انتخاب کا مرحلہ اکتوبر میں مکمل ہوگا، اس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے 1 لاکھ نوجوانوں کو 3 ہزار ماہانہ اقساط پر ای بائیکس دی جائیں گی۔

 

مریم نواز کی ہدایت پر کامیاب طالبات کو مفت ڈرائیونگ بھی سکھائی جائے گی۔