لاہور: شہر میں ایک بار پھر کورونا کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا وائرس کے روزانہ 5 سے 7 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق تیز بخار، جسم میں شدید درد اور فلو نئے وائرس کی علامات ہیں۔
دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق بخار، سر میں درد، کپکپاہٹ، نزلہ زکام، خشک کھانسی اور جسم و پٹھوں میں درد انفلوئنزا کی علامات ہیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا ہر عمر کے افراد کو متاثر کرسکتا ہے، جبکہ پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔






