امریکا کی جانب سے یوکرین کو بڑی دھمکی

*امریکہ کا یوکرین پر دباؤ، روسی تیل تنصیبات پر حملے روکنے کی وارننگ*

 

امریکی انتظامیہ نے یوکرین پر دباؤ بڑھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کیف نے روس کی آئل ریفائنریوں اور توانائی تنصیبات پر حملے جاری رکھے تو واشنگٹن ہتھیاروں کی خریداری کا نظام معطل کر سکتا ہے۔

 

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یوکرین اور بعض یورپی دارالحکومتوں سے رابطہ کر کے حملے روکنے پر زور دیا اور انٹیلی جنس معلومات محدود کرنے کی دھمکی بھی دی۔ رائٹرز نے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔

 

رپورٹ میں PURL (Prioritised Ukraine Requirements List) کا ذکر ہے جس کے تحت یورپی ممالک امریکی ہتھیار خرید کر یوکرین کو دیتے ہیں۔ اس نظام کو روکنے کی دھمکی کو کیف پر اہم دباؤ تصور کیا جا رہا ہے۔