خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت سے متعلق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک خارجی کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور موجودگی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور ان کی کارروائیوں کو ناکام بنانے میں مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔






