چینی میڈیا کے مطابق چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ لائٹننگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9.32 سیکنڈ میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا 9.58 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق روبوٹ نے دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والے مقابلے کے دوران زیادہ سے زیادہ 14.5 میٹر فی سیکنڈ رفتار حاصل کی۔
جمیکا کے لیجنڈری ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے 2009 میں 100 میٹر کی دوڑ 9.58 سیکنڈ میں مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جو تقریباً 10.44 میٹر فی سیکنڈ کی اوسط رفتار بنتی ہے۔
روبوٹ کی اس کارکردگی کو ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔






