انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو دیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پچ ریٹنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس پر آئی سی سی کے اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔
آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو کھیلے گئے ون ڈے میچ کی پچ کو ابتدائی طور پر غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔ تاہم اپیل پینل نے جائزے کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا۔
آئی سی سی اپیل پینل کے مطابق پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن کے شواہد نہیں ملے۔ ڈی میرٹ پوائنٹ ختم ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کے کھاتے میں اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ موجودآئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے نہیں۔






