وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت

وفاقی کابینہ نے دفاعی افواج ایکٹ 2026ء (Defence Forces Act 2026) کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

 

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی گئی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔ قانون کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی امور کا تعین کرنا ہے۔

 

کابینہ کی منظوری کے بعد دفاعی افواج ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

مجوزہ قانون میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے، اختیارات اور متعلقہ انتظامی معاملات کے حوالے سے قانونی فریم ورک وضع کیا جائے گا۔