پی ٹی آئی نے بانی کی صحت سے متعلق اہم کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارٹی کا مؤقف پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان کو صحت سے متعلق باضابطہ مؤقف دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

 

پانچ رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجہ، تیمور جھگڑا، شیخ وقاص اور انتظار پنجوتھہ شامل ہیں۔

 

کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پارٹی کا مؤقف دینے کے ساتھ ساتھ پارٹی ارکان کو صورتحال پر بریف کرنے کی بھی مجاز ہوگی۔