رمیز راجا کا قومی ٹیم کو بڑا چیلنج

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے انگلینڈ کے خلاف مشکل صورتحال میں قومی ٹیم کو ہمت نہ ہارنے اور بھرپور انداز میں جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رمیز راجا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سخت الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انگلینڈ آنے والی اب تک کی سب سے کمزور ترین پاکستانی ٹیم ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو فائٹ بیک تو کرنی ہوگی تاکہ تنقید نگاروں اور پوری دنیا کو غلط ثابت کر سکیں۔

رمیز راجا نے قومی ٹیم پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے میدان میں بھرپور فائٹ کا مظاہرہ کرے۔