لاہور: اداکارہ میرا کی جانب سے ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آگیا، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹیج میں اداکارہ میرا کو گھر کے مرکزی دروازے پر ملازمہ کو مبینہ طور پر دھکے اور تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملازمہ نے مبینہ تشدد کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملازمہ کی درخواست کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید کارروائی تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر کی جائے گی۔






