کراچی (آئی این پی) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا، یوں دو روز کے دوران سونا فی تولہ 10 ہزار 900 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی ہے۔






